بھارت پاکستان کو تقسیم کرنا چاہتا ہے، مراد سعید

اسلام آباد : وفاقی وزیر مراد سعید نے اپوزیشن جماعتوں پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ بھارت قائد اعظم کے پاکستان کو تقسیم کرنا چاہتا ہے۔

ان خیالات کا اظہار وفاقی وزیر مواصلات مراد سعید نے پاکستان ڈیموکریٹک موؤمنٹ کے رہنماؤں کے بیانات پر تنقید کرتے ہوئے کہا، انہوں نے کہا کہ جلسوں میں تقریریں کس کو فائدہ دے رہے ہیں۔ وزیر اعظم نے بہت بڑی جنگ شروع کردی ہے، عمران خان امن کردار پر پاکستان کو اجاگر کرتے ہیں تو کچھ کی نیندیں حرام ہوتی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:   پاکستان چین نے 2019 کو صنعتی، سماجی و معاشی اور زرعی تعاون کا سال قرار دیدیا

ان کا کہنا تھا کہ نادانی میں حصہ بننے والے سمجھ لیں کہ پاکستان ہے تو سیاست ہے اور ہم ہیں، ہم نے اپنے ملک پر کوئی سمجھوتا نہیں ہے اور پاکستان کو تقسیم کرنے کی کوششوں کو ناکام بنانا ہے۔ پاکستانی میڈیا کو بھارتی میڈیا کا مقابلہ کرنا ہوگا۔

یہ بھی پڑھیں:   بھار تی وزارت داخلہ کا اسلام آباد اوڑی اور چکاں دا باغ پونچھ سے آر پار تجارت کو معطل کرنے کا حکم

پی ٹی آئی رہنما کا کہنا تھا کہ عمران خان ملک دشمنوں کی آنکھوں میں کھٹکتا ہے اور دشمنوں کی مہم کو ہم سب نے مل کر ناکام بنانا ہے۔ آرمی چیف ، ڈی جی آئی ایس آئی بھی ڈسکس ہورہے ہیں اور یہ یہ پاک فوج کے خلاف بین الاقوامی سازش ہے۔