رؤف حسن وزیراعظم کے معاون خصوصی مقرر

Spread the love

اسلام آباد: رؤف حسن کو وزیراعظم عمران خان کا معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات مقرر کردیا گیا۔

کابینہ ڈویژن نے رؤف حسن کی تقرری کا نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے۔ نوٹیفکیشن کے مطابق رؤف حسن کی تقرری اعزازی طور پر کی گئی ہے۔ خیال رہے کہ لیفٹیننٹ جنرل (ر) عاصم سلیم باجوہ کے مستعفی ہونے کے بعد معاون خصوصی اطلاعات کا عہدہ خالی تھا۔

یہ بھی پڑھیں:   موٹر وے زیادتی کیس میں پولیس کی بدنیتی نظرآ رہی ہے: لاہور ہائیکورٹ

رؤف حسن، سابق وزیراعظم نواز شریف کے پرنسپل سیکرٹری رہنے والے فواد حسن فواد کے بھائی ہیں جن کیخلاف گزشتہ دنوں نیب نے نئے ریفرنس کی منظوری دی ہے۔