آرمی چیف کا کراچی واقعے پر نوٹس

راولپنڈی: چیف آف آرمی اسٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کراچی میں ہونے والے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے کور کمانڈر کراچی کو تحقیقات کی ہدایت کردی۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف نے کراچی میں پیش آنے والے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے کور کمانڈر کراچی کو معاملے کی فوری تحقیقات کرنے کی ہدایت دی ہے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف نے کور کمانڈر کراچی کو حقائق تک پہنچ کر جلد از جلد رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت جاری کردی ہے۔ دوسری جانب بلاول ہاؤس کے ترجمان کے مطابق آرمی چیف نے بلاول بھٹو زرداری کو ٹیلی فون کیا ہے۔ اس ٹیلی فونک رابطے میں کراچی میں پیش آنے والے پر تبادلہ خیال ہوا۔

یہ بھی پڑھیں:   پلوامہ حملے سے پاکستان کا تعلق ثابت نہیں ہوا، دفتر خارجہ

ترجمان بلاول ہاؤس کے مطابق چیئرمین پی پی پی بلاول بھٹو زرداری نے کراچی واقعے پر شفاف انکوائری پر آرمی چیف کے احکامات کو بھی سراہا اور آرمی چیف کی جانب سے کراچی واقعے کا نوٹس لینے پر ستائش کا اظہار کیا۔ واضح رہے کہ گزشتہ روز مسلم لیگ ن کی مرکزی نائب صدر مریم نواز کے خاوند کیپٹن صفدر پر مزار قائد میں نعرے بازی کے خلاف مقدمہ درج ہونے اور گرفتاری و رہائی کے بعد سندھ میں اس وقت نئی صورت حال نے جنم لیا جب آئی جی سمیت سندھ پولیس کے اعلیٰ افسران نے چھٹیوں پر جانے کا فیصلہ کرلیا۔

یہ بھی پڑھیں:   پاکستان نے افغان آرمی کے چھیالیس فوجیوں کو پناہ دیدی

سندھ پولیس کے اعلیٰ افسران کے چھٹیوں پر جانے کے فیصلے کی اطلاعات سامنے آنے کے بعد چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو نے آرمی چیف اور ڈی جی آئی ایس آئی سے مطالبہ کیا تھا کہ آئی جی سندھ کے گھر کا محاصرہ کرنے کے واقعے کا نوٹس لیا جائے۔ پاکستان پیپلزپارٹی کا کراچی واقعے پر آرمی چیف کے نوٹس لینے کا خیرمقدم کیا ہے۔ سینیٹر شیری رحمان نے کہا کہ کراچی میں پیش آنے والا واقعہ پاک فوج کی بھی بدنامی کا باعث بنا۔ واقعے کی وجہ سے پولیس کا مورال ڈاؤن ہوا۔

یہ بھی پڑھیں:   جھنگ : چیف ایگزیکٹیو آفیسر ہیلتھ ڈاکٹر رائے سمیع اللہ کا دیہی مرکز صحت موضع باغ کا اچانک دورہ، علاج معالجہ ، صفائی کی صورتحال ، سٹاف کی حاضری اور سیکورٹی کا جائزہ لیا، عرفان حیدر سیال کی رپورٹ

شیری رحمان کا کہنا تھا کہ آئی جی کو یرغمال بناکر من پسند احکامات پر دستخط کرانا ایک ناقابل برداشت ردعمل ہے۔ آرمی چیف کی جانب سے انکوائری کے احکامات قابل تعریف ہیں۔ پاکستان پیپلزپارٹی کو امید ہے کہ آرمی چیف کے احکامات کے ٹھوس نتائج برآمد ہوں گے۔