شمالی وزیرستان میں 6 فوجی جوان شہید

شمالی وزیرستان: رزمک میں فوجی قافلے پر دہشت گردوں نے حملہ کردیا جس کے نتیجے میں 6 سیکیورٹی اہلکار شہید ہوگئے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری بیان کے مطابق دہشت گردوں نے دیسی ساختہ بم (آئی ای ڈی) سےحملہ کیا جس کے نتیجے میں ایک افسر اور 5 جوان شہید ہوگئے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق شہداء میں کیپٹن عمر فاروق، نائب صوبیدار ریاض احمد شامل ہیں۔ شہداء میں نائب صوبیدار شکیل آزاد، حوالدار یونس خان، نائیک محمد ندیم اور لانس نائیک عصمت اللہ شامل ہیں۔