شیر کی تصویر نے سب کے دل جیت لیے

Spread the love

لندن: وائلڈ لائف فوٹوگرافر کا ایوارڈ ایک ایسی تصویر کو دیا گیا ہے جو خفیہ کیمرے کے ذریعے بنی اور جس میں شیرنی کو درخت کو گلے لگائے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔

روسی جنگلات میں قائم ’لیوپارڈ نیشنل پارک‘ کے ایک علاقے میں وائلڈ لائف فوٹوگرافر نے خفیہ کمیرہ لگایا جس کے سامنے سے شیر کے گزرتے سے خود کار طور پر تصاویر بننا شروع ہوجاتی ہیں۔ اس کیمرے نے ایک ایسے لمحے کو محفوظ کرلیا جسے انسانی آنکھ نے کبھی نہیں دیکھا ہوگا۔

یہ بھی پڑھیں:   قبر میں لٹاتے وقت میت کا چہرہ دیکھناجائز ہے یا نہیں؟

اس کیمرے میں محفوظ ایک تصویر میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ایک شیرنی کھڑے ہو کر ایک درخت کو ایسے بھینچے ہوئی ہے جیسے کسی کا شکریہ ادا کرنے کے لیے گلے لگایا جاتا ہے۔ یہ پہلی نظر میں کسی زرخیز مصور کی دل آویز تخیل کی آئل پینٹنگ محسوس ہوتی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:   نیویارک میں 45 منزلہ ’ہائی ٹیک‘ جیل کا منصوبہ

اس تصویر کو دنیا بھر میں پذیرائی حاصل ہوئی اور فوٹوگرافر سرگے گورشکوف کو سال کا بہترین وائلڈ لائف فوٹو گرافر کے ایوارڈ سے نوازا گیا جس کا اعلان شہزادی کیتھرین مڈلٹن، ٹی وی کے پروڈیوسر کرس پیکہم اور میگن میک کیبن نے لندن کے نیچرل ہسٹری میوزیم کے زیر اہتمام ایک آن لائن پروگرام میں کیا۔

یہ بھی پڑھیں:   روایتی کنکریٹ سے 9 گنا مضبوط، لچک دار کنکریٹ ایجاد کرلیا گیا