مقامی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں کمی

Spread the love

کراچی: عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں کمی کے بعد پاکستان میں بھی سونے کی فی تولہ قیمت میں 400 روپے کی کمی واقع ہوئی ہے۔

بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس 24 قیراط سونے کی قیمت 21ڈالر کی کمی سے1900ڈالر کی سطح پرپہنچنے کے باعث مقامی صرافہ مارکیٹوں میں فی تولہ اور فی دس گرام سونے کی قیمتوں میں بالترتیب 400روپے اور 343 روپے کی کمی واقع ہوئی۔

یہ بھی پڑھیں:   کاروباری ہفتے کے چوتھے روز ڈالر کی قدر میں مزید کمی ،سونا بھی سستا ہوگیا

سونے کی قیمتوں میں کمی کے نتیجے میں کراچی، حیدرآباد، سکھر، ملتان، لاہور، فیصل آباد، اسلام آباد، راولپنڈی، پشاور اور کوئٹہ کی صرافہ مارکیٹوں میں فی تولہ سونے کی قیمت گھٹ کر 116100روپے اور فی دس گرام سونے کی قیمت گھٹ کر 99537روپے ہوگئی۔

بلین مارکیٹ کے نمائندوں کا کہنا ہے کہ دبئی گولڈ مارکیٹ کے مقابلے میں پاکستانی صرافہ مارکیٹوں میں بھی فی تولہ سونے کی قیمت 2500روپے کم رہی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:   پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں گزشتہ ہفتے 100 انڈیکس میں کمی

تاہم اسکے برعکس فی تولہ چاندی کی قیمت 30روپے کے اضافے سے 1330اور دس گرام چاندی کی قیمت 25روپے 72پیسے کے اضافے سے1140روپے 26پیسے ہوگئی۔