وادی کالام، انٹرنیشنل کرکٹ اسٹیڈیم بنانے کی منظوری

Spread the love

پشاور: حکومت نے سوات کی خوبصورت وادی کالام میں کرکٹ اسٹیڈیم تعمیر کرنے کی منظوری دے دی ہے۔

پشاور میں کرکٹ کے شوقین افراد کے لیے اچھی خبر سامنے آئی ہے کہ وہاں کرکٹ کو مزید فروغ دینے کیلئے وزیراعلیٰ خیبر پختون خوا نے اسٹیڈیم تعمیر کرنے کی منظوری دے دی گئی۔ نیا اسٹیڈیم ‏سوات کی خوبصورت وادی کالام میں تعمیر کیا جائیگا۔

یہ بھی پڑھیں:   پی ایس ایل5 کے تمام میچ ملتوی

وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا ‎محمود خان کے آبائی علاقے وادی کالام میں بنائے جانے والے اس کرکٹ اسٹیڈیم کو 607 ملین کی لاگت سے تعمیر کیا جائیگا۔