شریف فیملی نے کباڑی کو بھی نہ بخشا، کباڑی کے اکاؤنٹ سے بھی رقم بھیجنے کا انکشاف

Spread the love

لاہور: شریف فیملی کی منی لانڈرنگ انکوائری میں ایک اور اکاؤنٹ کا انکشاف سامنے آیا ہے۔

نیب دستاویزات کے مطابق شریف فیملی منی لانڈرنگ کیس میں چپڑاسی، مزدور، پاپڑ والے کے بعد کباڑی بھی سامنے آگیا، جس اکاؤنٹ کے ذریعے منی لانڈرنگ کی گئی وہ اکاؤنٹ کباڑیے کا نکلا۔

یہ بھی پڑھیں:   شہباز شریف سب جیل سے رہا، راتوں رات لاہور پہنچ گئے

گجرانوالہ کے کباڑی اظہر حسین مغل کے نام پر کروڑوں روپے سلمان شہباز کے اکاؤنٹ میں منتقل ہوئے، یہ رقم بڑی ہی مہارت کے ساتھ اظہر حسین کے نام پر سوفٹ کوڈ کے ذریعے سلمان شہباز کے اکاؤنٹ میں جمع کرائی گئی، سلمان شہباز کو 1 کروڑ 37 لاکھ 9 ہزار 151 روپے منتقل ہوئے۔

یہ بھی پڑھیں:   پاکستان اور سعودی عرب کے مابین حج معاہدہ 2020ء طے پا گیا.

کباڑی اظہر حسین کے شناختی کارڈ نمبر سے مجموعی طور پر 2012 میں تین ٹرانزیکشن کے زریعے رقم منتقل ہوئی، اظہر حسین نے دوران تفتیش نیب کی تحقیقاتی ٹیم کو بتایا کہ رقم منتقلی سے اس کا کوئی تعلق نہیں اور مکمل لاعملی کا اظہار کیا۔

اظہر حسین نے بتایا کہ اس کی گجرانوالہ میں کباڑی کی دوکان ہے، نیب کی تحقیقاتی ٹیم نے مکمل جانچ پڑتال کے بعد اظہر حسن کا دفعہ 161 کا بیان رکارڈ کر کہ ریفرینس کا حصہ بنا دیا ہے، نیب ذرائع نے بتایا کہ اظہر حسین شریف فیملی کیخلاف منی لانڈرنگ ریفرینس میں بطور گواہ بھی پیش ہوگا۔

یہ بھی پڑھیں:   اسد عمر نے استعفیٰ دیدیا.