ایک نوجوان نے مارخور کی جان بچا لی

چترال: دریا میں ڈوپتے ہوئے مارخور کو جان پر کھیل کر بچانے والے نوجوان نے اعلی مثال قائم کردی.

دریائے چترال میں مارخور گرپڑا جسے بچانے کیلئے نوجوان نے چھلانگ لگا دی اور اسے ڈوپنے سے بچا لیا۔ ترجمان پاکستان ہلال احمر خیبرپختونخوا نے بتایا۔ شام میں مارخور پانی پیتے دریا میں گرگیا تھا۔ مارخور کی جان بچانے پر چئیرمین پاکستان ہلال احمر خیبرپختونخوا لیفٹنٹ جنرل ریٹائرڈ محمد حامد خان نے نوجوان کو سراہتے ہوئے کہا کہ پاکستان ہلال احمر ایسے رضاکاروں کو سلام پیش کرتی ہے۔