فواد چوہدری اور قبلہ ایاز کے مابین غلط فہمیاں دور

Spread the love

وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری اور چیئرمین اسلامی نظریاتی کونسل قبلہ ایاز کے مابین غلط فہمیاں دور ہو گئیں ہے۔

چیئرمین اسلامی نظریاتی کونسل قبلہ ایاز کی وزارت سائنس میں وفاقی وزیر فواد چوہدری سے ملاقات ہوئی۔ فواد چوہدری نے وزارت سائنس کے افسران کے ہمراہ قبلہ ایاز کو چاند کی رویت کے حوالے سے بریفنگ دی گئی۔

یہ بھی پڑھیں:   پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ (ن )کے درمیان قربتیں بڑھنے لگیں، شہباز شریف کا بلاول بھٹو زرداری کے لئے بڑا اعلان

قبلہ ایاز نے فواد چوہدری کی چاند کے مسئلہ کو سائنسی بنیادوں پر حل کرنے کی کاوشوں پر خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا وزارت سائنس کی رویت ایپ بہت بڑی کامیابی ہے، وزارت سائنس میں آنے اور فواد چوہدری سے ملاقات کرنے کے بعد میری بہت سی غلط فہمیاں دور ہو گئیں۔

یہ بھی پڑھیں:   بجلی بلز ادائیگی کی مقررہ تاریخ میں 10 دن کی توسیع

فواد چوہدری نے کہا مفتی منیب اور مولانا پوپلزئی میرے لئے قابل احترام شخصیات ہیں، دونوں کو وزارت سائنس اینڈ ٹیکنالوجی میں آنے کی دعوت دیتا ہوں، ملاقات میں وزارت سائنس اور اسلامی نظریاتی کونسل نے ملکر علماء اور روئت حلال کمیٹی کے ممبران کو سائنسی اعتبار سے چاند کی روئت کے بارے روشناس کروانے کا اعادہ کیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:   موٹروے زیادتی کیس، ملزمان کی نشاندہی کرنے پر25لاکھ نقد انعام