کراچی، القاعدہ کا اہم دہشتگرد گرفتار

Spread the love

کراچی: گڈاپ سے القاعدہ برصغیر کے کارندے کو گرفتار کرلیا جو شہر قائد میں دہشت گردی کی بڑی واردات کی منصوبہ بندی کر رہا تھا۔

گڈاپ سٹی پولیس نے کارروائی میں القاعدہ برصغیر کے اہم کارندے سعید اللہ عرف چھوٹی دنیا کو گرفتار کیا ہے، ملزم افغانستان سے تربیت حاصل کرچکا ہے اور وہ کسی بھی نوعیت کا بم بنانے کا ماہر ہے۔ ملزم کے قبضے سے 4 کلو بارودی مواد، 5 ڈیٹونیٹرز، ڈیٹونیٹرز کی تاریں اور 2 پستول برآمد ہوئے ہیں،

یہ بھی پڑھیں:   احتساب عدالت نے علیم خان کو جیل بھیجنے کا حکم دیدیا

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ ملزم کراچی میں کسی بڑی دہشت گردی کی واردات کی منصوبہ بندی کررہا تھا تاہم پولیس کی بروقت کارروائی سے شہر کسی بڑے سانحے سے بچ گیا۔ ملزم کے دیگر ساتھیوں کی تلاش میں مختلف مقامات پر چھاپہ مار کارروائیاں کی جارہی ہیں اور ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرکے مزید تحقیقات کا آغاز کردیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:   پہلے بوگی میں لگے پنکھے سے دھواں نکلا اور پھر پنکھا نیچے گرا مسافروں نے آگ لگنے سے قبل ہی چلتی ٹرین سے چھلانگیں کیوں لگائی؟ جلنے والی بوگی میں موجود زندہ بچ جانے والے شخص نے سارا قصہ سنا دیا

کراچی، القاعدہ کا اہم دہشتگرد گرفتار” ایک تبصرہ

تبصرے بند ہیں