سودی نظام اللہ اور اس کے رسولﷺ سے اعلان جنگ ہے، قائمہ کمیٹی

Spread the love

اسلام آباد: قائمہ کمیٹی برائے خزانہ نے بڑا قدم اٹھاتے ہوئے سودی نظام کے خاتمے کے لیے کمیٹی تشکیل دے دی ہے جس کے سربراہ مفتی تقی عثمانی ہوں گے۔

فیض اللہ کموکا کی زیرصدارت قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے خزانہ کا اجلاس منعقد ہوا جس میں کمیٹی اراکین نے سودی نظام کے خاتمے کے لیے متفقہ طور پر اسلامی بینکنگ کے حوالے سے کمیٹی تشکیل دے دی۔ ارکین کا کہنا تھا کہ سودی نظام اللہ اور اس کے رسولﷺ سے اعلان جنگ ہے۔

یہ بھی پڑھیں:   کراچی میں ترقیاتی منصوبوں کی جامع منصوبہ بندی کی جائے، وزیرِاعظم کی گورنر کو ہدایت

ممتاز عالم دین مفتی تقی عثمانی اسلامی بینکنگ کے حوالے سے کمیٹی کا حصہ ہوں گے، کمیٹی وزارت خزانہ اور اسٹیٹ بینک حکام سے قانون سازی کے حوالے سے مشاورت کرے گی۔ ڈاکٹر ارشد محمود نے کہا دو سال انتظار نہیں کیا جاسکتا، گورنمنٹ ڈیپازٹس اسلامی بینکنگ کے تحت کیے جائیں، شریعۃ کمپلائینس کے ذریعے علماء کے فتووں سے اسلامک بینکنگ نظام چل رہا، اسلامی بینکنگ کے حوالے سے اب تک 10 سے 12 فیصد کامیابی ملی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:   بھارت کے مذموم عزائم خاک میں ملا دئیے، وزیراعظم