پی سی بی کی طرف سے میڈیا رائٹس کی فروخت کیلیے ٹینڈرطلب

لاہور: پی سی بی نے گلوبل میڈیا رائٹس کی فروخت کیلیے اظہاردلچسپی کی درخواستیں طلب کرلیں ہے

پی سی بی نے گلوبل میڈیا رائس کی فروخت کیلیے اظہار دلچسپی کی درخواستیں طلب کرلیں۔ وسیع تجربہ اوراچھی ساکھ رکھنے والی کمپنیز کو ٹینڈرز کے لیے دستاویزات اورمزید تفصیلات ارسال کی جائیں گی۔

یہ بھی پڑھیں:   میچ فکسرز کے ساتھ میدان میں اترتا تھا، شعیب اختر کا انکشاف

پی سی بی نے رواں سال نومبرسے مارچ 2023 تک کے ٹی وی، ڈیجیٹل، ویب، موبائل اور آڈیو رائٹس فروخت کرنا ہیں،آسٹریلیا، نیوزی لینڈ، انگلینڈ، بھارت، بنگلہ دیش، یو اے ای، سری لنکا، یورپی، امریکی اور افریقی ممالک میں پاکستان کرکٹ کی نشریات کے حقوق شامل ہیں، خواہشمند کمپنیز 16 ستمبر تک بذریعہ ای میل اظہاردلچسپی کی درخواستیں جمع کروا سکتی ہیں۔