سست اور کاہل لوگوں کو گھر بیٹھے رقم ملے گی

Spread the love

برلن : جرمن یونیورسٹی نے ایسے لوگوں کو وظائف دینے کا فیصلہ کیا ہے جو کچھ نہیں کرنا چاہتے یعنی یا وہ سُستی اور کاہلی میں اپنا ثانی نہیں رکھتے۔

تفصیلات کے مطابق جرمنی یونیورسٹی کی انتظامیہ ایسے لوگوں کو وظائف دے رہی ہے اور ان لوگوں کو بھی پیسہ دینے کو تیار ہے جو کم سے کم کام کرتے ہونگے۔ ہیمبرگ میں یونیورسٹی آف فائن آرٹس ایک انوکھے پروجیکٹ میں حصہ لینے کے لئے ایسے لوگوں کی تلاش کر رہی ہے جو سست ہوں اور جن میں اولوالعزمی کی کمی ہو۔

یہ بھی پڑھیں:   ساس کو زبان دکھانے پر دلہن کو شادی کے روز ہی طلاق

غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق درخواست دہندگان کو یونیورسٹی کے اکیڈمکس کو یہ بھروسہ دلانا ہو گا کہ1600 یورو کے تین وظائف میں سے ایک کو جیتنے کے لئے دلچسپ طریقہ سے کس طرح غیرفعال ہوں گے۔ درخواست فارم میں درخواست دہندگان سے دو سوال پوچھے گئے ہیں۔ پہلا یہ کہ آپ کیا نہیں کرنا چاہتے ہیں اور جو آپ کرنا نہیں چاہتے وہ نہ کرنا کیوں اہم ہے؟ اس کے لئے درخواست دہندگان 15 ستمبر تک درخواستیں دے سکتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:   جدید ’خواجہ سگ پرست‘ جس نے 750 کتوں کو پناہ دے رکھی ہے!

اس پروجیکٹ کو ڈیزائن کرنے والے پروفیسر فریڈرک وان بورس کے مطابق معاشی سماجی تبدیلی لانے میں مدد کرنے کے لئے سستی، کاہلی کا باریکی سے مطالعہ کرنا اہم ہے۔ یہ تجربہ زندگی میں مسلسل کامیابی حاصل کرنے کی دوڑ سے باہر نکالنے اور اپنے دائرے میں گھومتے جا رہے زندگی کے پہیے سے الگ ہٹنے سے وابستہ ہے۔ پورے جرمنی کے درخواست دہندگان کو 15 ستمبر سے پہلے فعال غیر فعالیت نامی اپنے پروجیکٹ سے متعلق خیالات کو جمع کرنا ہوگا۔

یہ بھی پڑھیں:   چین : موبائل فون خریدنے کیلئے ’’چہرے کی شناخت‘‘ لازمی قرار

4 تبصرے “سست اور کاہل لوگوں کو گھر بیٹھے رقم ملے گی

  1. Pingback: diving watch strap
  2. Pingback: Earn Fast Cash Now
  3. Pingback: Devops

تبصرے بند ہیں