ن لیگ کی بنیاد جھوٹ پرہے، فواد چوہدری

اسلام آباد: وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ ن لیگ کی جھوٹ اور دھوکہ دہی کی بنیاد پر تشکیل ہوئی ہے۔

اپنی ٹوئٹ میں فواد چوہدری نے کہا کہ ن لیگ کے لیڈرز اور میڈیا میں ان کے حمایتی دن رات بتاتے تھے کہ نواز شریف کتنے بیمار ہیں اور اگر انہیں بیرون ملک نہ بھیجا گیا تو کس طرح ان کی جان کو خطرہ لاحق ہوگا۔

یہ بھی پڑھیں:   تحریک انصاف کے ایم پی ایز کے بیرون ملک جانے پر پابندی عائد

وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ اب یہ حضرات کہہ رہے ہیں کہ نواز شریف کو حکومت نے خود بھیجا تھا، ہم کیسے بلوائیں، یہی وہ دھوکہ دہی اور جھوٹ ہے جس کی بنیاد پر ن لیگ کی تشکیل ہوئی۔