کراچی، پھر موسلادھار بارش، بجلی کی فراہمی معطل

کراچی: ایک بار پھر موسلا دھار بارش نے کراچی شہر کے مختلف علاقوں میں بجلی کی فراہمی معطل کردی۔

میڈیا کے مطابق موسلا دھار بارش کے بعد کے الیکٹرک کے 500 سے زائد قریب فیڈر ٹرپ کرجانے کے باعث شہر کے کئی علاقوں میں بجلی کی فراہمی معطل ہوچکی ہے اور بحالی میں مسائل کا سامنا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:   کراچی کو 3 ارب روپے سے زائد کے فنڈز جاری

کے الیکٹرک نے 500 سے زائد فیڈرز ٹرپ ہونے کی خبر کی تردید کی ۔ ترجمان کا کہنا ہے کہ پانی جمع ہونے کے سبب بعض مقامات پر حفاظتی طور پر بجلی بند کی گئی ہے۔ بارش سے پانی جمع ہونے کے باعث بجلی بحالی کے کام میں مشکلات درپیش ہیں۔ کے الیکٹرک کا عملہ متاثرہ علاقوں میں بجلی بحالی کی کوششوں میں مصروف عمل ہے۔

یہ بھی پڑھیں:   داسو ڈیم کے عملے کی بس کو حادثہ؛ 9 چینی باشندے جاں بحق

گلشن معمار، ایئرپورٹ، سیوک سینٹر، سرجانی ٹاؤن،گلشن اقبال، نارتھ کراچی، فیڈرل بی ایریا، دستگیر، گلستان جوہر، پی آئی بی کالونی، لیاقت آباد، بہادرآباد، پی سی ایچ ایس، محمودآباد، قیوم آباد اور اطراف کے علاقوں میں موسلا دھار بارش کا آغاز دوبارہ شروع ہوچکا ہے۔ اس حوالے سے محکمہ موسمیات کی جانب سے الرٹ جاری کردیا گیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں:   سندھ میں کاروبار شام 6 سے صبح 6 بجے تک بند رہیں گے

محکمہ موسمیات کی جانب سے الرٹ کیا گیا تھا کہ کہ ہوا کا ایک کم دباؤ مشرقی سندھ میں اور دوسرا کم دباؤ وسطی بھارت کے قریب موجود ہے، دوسسٹمز کے ملاپ سے بارش کی شدت زیادہ ہوسکتی ہے۔