ترکی نے ایک اور گرجا گھر کو مسجد میں تبدیل کردیا

Spread the love

انقرہ: ترک صدر طیب اردگان نے آیا صوفیہ کے بعد تاریخی حیثیت کے حامل کاریہ گرجا گھر میوزیم کو مسجد بنانے کا اعلان کردیا ہے۔

ترک صدر طیب اردگان نے استنبول میں واقع تاریخی حیثیت کی حامل عمارت کاریہ گرجا گھر میوزیم کو دوبارہ سے پرانی حیثیت یعنی مسجد میں بحال کرنے کا حکم دیدیا ہے۔ ہزار سالہ تاریخی عمارت کاریہ گرجا گھر استنبول میں گولڈن ہارن کے مغربی کنارے پر واقع ہے۔

یہ بھی پڑھیں:   ترکی کے صدر کا ’اذان کاا احترام‘ نہ کرنے پر یومِ خواتین پر نکالی جانے والی ریلی کے شرکا پر سخت تنقید

آیا صوفیہ کی عمارت کی بطور مسجد بحالی کے صرف ایک ماہ بعد کاریہ گرجا گھر میوزیم کی بھی مسجد کی بحالی کا حکم دیا گیا ہے۔ ان دونوں تاریخی عمارت کی بطور مسجد بحالی کا حکم عدالت نے گزشتہ برس نومبر میں دیا تھا۔ کاریہ چرچ کو 16 ویں صدی میں خرید کر مسجد میں تبدیل کردیا گیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں:   پاکستان اور ترکی ہمارے اندرونی معاملات میں مداخلت کررہے ہیں، فرانس

لیکن 1948 میں تاریخی حیثیت کی حامل اس عمارت کو میوزیم بنادیا گیا تھا تاہم اب دوبارہ اس میوزیم کو مسجد میں تبدیل کیا جا رہا ہے۔ واضح رہے کہ صدر طیب اردگان نے اپنی انتخابی مہم میں ملک کی دو اہم تاریخی عمارتوں کی بطور مسجد بحالی کا وعدہ کیا تھا۔ گزشتہ ماہ آیا صوفیہ اور اب کاریہ گرجا گھر کی مسجد میں تبدیلی سے اپنا وعدہ وفا کردیا۔

یہ بھی پڑھیں:   اسرائیل کی پہلی پرواز UAE پر اُتر گئی

7 تبصرے “ترکی نے ایک اور گرجا گھر کو مسجد میں تبدیل کردیا

  1. Pingback: atm skimmer
  2. Pingback: KIU-Library
  3. Pingback: 뉴토끼
  4. Pingback: company website

تبصرے بند ہیں