عثمان بزدار کے خلاف ایک اورکیس کھل گیا

Spread the love

لاہور: نیب نے عثمان بزدار کے خلاف ایک اور کیس میں انکوائری شروع کردی۔

قومی احتساب بیورو نے وزیراعلی پنجاب عثمان بزدار کے خلاف شکایت درج ہونے پر نئی تحقیقات کا آغاز کردیا ہے، ان پر صوبے کے اہم ترقیاتی منصوبوں میں من پسند ٹھیکیدار کو نوازنے کا الزام ہے۔

یہ بھی پڑھیں:   وفاقی وزیر غلام سرور خان کا ایوی ایشن کا چارج سنبھالنے کا اعلان

نیب ذرائع کے مطابق وزیراعلی کے مبینہ من پسند ٹھیکیدار کو دیئے جانے والے منصوبوں کا ریکارڈ ایل ڈی اے، ٹیپا اور دیگر سرکاری محکموں سے طلب کرلیا گیا ہے۔

نیب نے ٹھوکر نیاز بیگ پر زیر تعمیر گیٹ وے ٹو لاہور منصوبہ کی تحقیقات کا آغاز بھی کردیا، منصوبہ 2.5 کروڑ کی لاگت سے شروع ہو کر 8 کروڑ تک پہنچ گیا۔

یہ بھی پڑھیں:   فضل الرحمن کی اے پی سی ، بلاول بھٹو نے اپنی شرکت سے متعلق حتمی اعلان کردیا

اس سے قبل وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار شراب لائنسس کیس میں اپنا جواب جمع کروایا تھا۔