بھارتی فضائیہ کا ایک اور جنگی جہاز گر کر تباہ

جالندھر: بھارت میں انڈین ایئر فورس کا جنگی طیارہ مگ-29 گر کر تباہ ہوگیا تاہم پائلٹ نے گرتے جہاز سے چھلانگ لگا کر اپنی جان بچالی۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق بھارتی ریاست پنجاب میں انڈین ایئر فورس کا جنگی طیارہ مگ-29 تکنیکی خرابی کے باعث گر کر تباہ ہوگیا، پائلٹ نے پیراشوٹ کے ذریعے چھلانگ لگا کر اپنی جان بچالی تاہم وہ شدید زخمی ہوئے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:   لیما:مسافر بس کھائی میں جاگری، 10افراد ہلاک

ھارتی فضائیہ کے ترجمان نے میڈیا کو بتایا کہ جالندھر کے فوجی بیس سے اُڑان بھرنے والا تربیتی طیارہ مگ-29 قریبی کھیت میں گر کر تباہ ہوگیا۔ طیارے میں تکنیکی خرابی واقع ہوگئی تھی۔

ترجمان کا مزید کہنا تھا کہ پائلٹ نے طیارے سے چھلانگ لگا کر اپنی جان بچائی، امدادی ہیلی کاپٹر نے پائلٹ کو ملٹری اسپتال منتقل کیا۔ حادثے کی تحقیقات کے لیے انکوائری کمیٹی تشکیل دیدی گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:   2019ء میں فلسطین میں کتنے یہودی آباد ہوئے ؟

واضح رہے کہ گزشتہ برس بھارت میں جنگی طیارے گرنے کے 12 سے زائد واقعات رونما ہوئے تھے جن میں 20 اہلکار ہلاک ہوئے تھے اور بھارتی فضائیہ کے سابق پائلٹس نے حکومت سے نئے طیارے فراہم کرنے کا مطالبہ بھی کیا تھا۔