پاکستان میں کورونا وائرس سے متاثر مریضوں کی تعداد 932 ہوگئی

Spread the love

لاہور: ملک بھر میں کورونا وائرس کے نئے کیسز سامنے آنے کے بعد مریضوں کی تعداد 932 ہوگئی ہے جب کہ 7 مریض جاں بحق ہوچکے ہیں۔

کورونا وائرس سے متعلق حکومتی ویب سائٹ کے اعداد و شمار کے مطابق مزید 17 مریضوں میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی ہے جس کے بعد ملک بھر میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد 918 ہوگئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:   پاکستان میں کورونا سے متاثرہ مریضوں کی تعداد 600 ہوگئی

سندھ میں کورونا کے تصدیق شدہ مریضوں کی تعداد 407، پنجاب میں 281، بلوچستان میں 110، گلگت بلتستان میں 80، خیبر پختونخوا میں 38 جب کہ اسلام آباد میں 15 اور آزاد کشمیر میں ایک ہے۔

پنجاب میں کورونا وائرس سے پہلی ہلاکت رپورٹ ہوئی ہے جس کے بعد سرکاری اعداد و شمار کے تحت کورونا وائرس سے ملک میں ہلاکتوں کی تعداد 7 ہوگئی ہے جب کہ 6 افراد صحت یاب ہوکر اپنے گھروں کو جاچکے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:   اقوام متحدہ کا وزیراعظم کی جانب سے بھارتی پائلٹ کورہا کرنے کے اعلان کا خیرمقدم