پاکستان کی نیدرلینڈز اور آئیر لینڈ کیخلاف سیریز خطرے میں

لاہور: کورونا وائرس کے اثرات کے باعث پاکستان کرکٹ ٹیم کی نیدر لینڈز اور آئر لینڈ کے خلاف سیریز بھی خدشات کا شکار ہوگئیں۔

کورونا وائرس کے کھیلوں کی سرگرمیوں پر گہرے اثرات پڑ رہے ہیں اور دنیا بھر میں کھیلوں کی سرگرمیاں التواء کا شکار ہو رہی ہیں۔
کورونا وائرس کی موجودہ صورتحال کے پیش نظر یورپ میں بھی کھیلوں کی سرگرمیوں کو ملتوی کیا جانے لگا ہے اور ایسے میں پاکستان کرکٹ ٹیم کی نیدرلینڈز اور آئرلینڈ کے خلاف سیریز بھی خدشات کا شکار ہو گئیں ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:   آسٹریلیا کرکٹ کا نیاعالمی چیمپئن

نیدرلینڈز نے 3 ون ڈے میچز کے لیے پاکستان کی میزبانی کرنی ہے اور یہ میچز 4، 7 اور 9 جولائی کو کھیلے جانے ہیں جبکہ آئرلینڈ میں 2 ٹی ٹوئنٹی میچز 12 اور 14 جولائی کو شیڈول ہیں۔ پاکستان کرکٹ بورڈ کے ترجمان کا کہنا ہے کہ ابھی سیریز میں خاصا وقت ہے، نیدرلینڈز اور آئرلینڈ نے بھی کوئی رابطہ نہیں کیا جبکہ سیریز کی میزبانی دونوں ممالک نے کرنی ہے، تو اس لیے فیصلہ بھی انہوں نے کرنا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:   نیوزی لینڈ کی ٹیم پاکستان آنے کےلئے رضامند

ترجمان کے مطابق اِس وقت سیریز خدشات کا شکار قرار دینا شاید قبل از وقت ہے۔ خیال رہے کہ کورونا وائرس کے پیش نظر پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے سیمی فائنلز ملتوی کردیے گئے تھے جبکہ اس سے قبل ہی غیرملکی کھلاڑیوں کو لیگ چھوڑنے کی اجازت دے دی گئی تھی۔