وزیراعظم کی بجلی چوروں کے خلاف سخت کارروائی کی ہدایت

Spread the love

اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان نے اعلیٰ سطح اجلاس میں عوام کو ریلیف دینے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ بڑے بجلی چوروں کو کسی صورت نہ چھوڑا جائے اور ان کیخلاف سخت سے سخت کارروائی کی جائے۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت اعلی سطح کا اجلاس ہوا جس میں توانائی کے شعبے میں عوام کو ریلیف دینے کے لئے حکومتی اقدامات کا جائزہ لیا گیا اور بجلی کی قیمتیں کم کرنے کے لیے چوری کی روک تھام سے متعلق رپورٹ بھی وزیراعظم کو پیش کی گئی۔

یہ بھی پڑھیں:   جج ارشد ملک کی ویڈیو شریف خاندان کو لے کر ڈوبے گی،شیخ رشید

اجلاس میں وزیراعظم عمران خان کو بریفنگ میں بتایا گیا کہ چند ہزار روپے بل دینے والے بجلی چوروں سے کروڑوں روپے ریکور کرلئے گئے ہیں اور اب بھی کریک ڈاؤن جاری ہے اور ہزاروں افراد کیخلاف مقدمات درج کیے گئے ہیں۔

اس موقع پر وزیر اعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ بجلی چوری کا خمیازہ غریب عوام کسی صورت برداشت نہیں کرے گی، بڑے بجلی چوروں کو کسی صورت نہ چھوڑا جائے۔ حکومت غریبوں کے تحفظ پر کسی قسم کا سمجھوتہ نہیں کرے گی۔

یہ بھی پڑھیں:   سانحہ ساہیوال ، جے آئی ٹی کے سربراہ ریکارڈ سمیت طلب

2 تبصرے “وزیراعظم کی بجلی چوروں کے خلاف سخت کارروائی کی ہدایت

تبصرے بند ہیں