جھنگ:دو ماہ قبل تھانہ قادر پور میں ہونے والے دوہرے قتل میں ملوث دو اشتہاری ملزمان گرفتار۔ڈی پی او حسن رضا

Spread the love

پولیس نے دو ماہ قبل تھانہ قادر پور کے علاقہ میں ہونے والے دوہرے قتل کے دو ملزمان کراچی سے گرفتار کر لئے ہیں ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر حسن رضا خان نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے بتایا کہ گرفتار ہونے والا اشتہاری ملزم ربنواز عرف دھلا نے نومبر میں تھانہ قادر پور کے علاقہ میں عطاء محمد نامی شخص اور اس کے کمسن پوتے اسامہ کو فائرنگ کر کے قتل کر دیا تھا۔ مقدمے کے ملزمان گرفتار نہ ہونے پر مقتول اسامہ کا کمسن بھائی ڈر اور خوف سے پسٹل لے کر سکول جاتا تھا جس کی مسلح سکول جاتے ہوئے کی ویڈیو وائرل ہوئی تھی۔ملزم کی گرفتاری کے لئے پولیس کی خصوصی ٹیم تشکیل دی گئی جس نے ربنواز کو اس کے ساتھی مجاہد سمیت کراچی سے گرفتار کیا۔ ڈی پی او نے ٹیم میں شامل ملازمین کو تعریفی سرٹیفکیٹ بھی دئیے

یہ بھی پڑھیں:   جھنگ:قائداعظم محمد علی جناح نے اپنی ولولہ انگیزقیادت اورانتھک محنت سے ہمیں ایک آزاد مملکت عطاکی،نسیم احمد زاہد