مودی حکومت راشٹریہ سوائم سیوک سنگھ ویژن کے تحت ملک میں مسلمانوں پر سرعام تشددکررہی ہے،وزیراعظم

Spread the love

وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ ننکانہ میں حالیہ قابل مذمت واقعہ ان کے ویژن کے برعکس ہے اور اسے کسی صورت برداشت نہیں کیا جائے گا۔

انہوں نے ایک ٹویٹ میں کہا کہ پاکستان میں اقلیتوں کو پولیس اور عدلیہ کے ذریعے تحفظ ملتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:   چوہدری نثار کی پنجاب اسمبلی کی رکنیت ختم کرنے کیلیے قرارداد جمع

وزیراعظم نے کہا کہ بھارت میں اقلیتوں کےخلاف اس واقعے اور معمول کے حملوں میں فرق ہے جس کی مودی حکومت پشت پناہی کررہی ہے اور یہ اس کے راشٹریہ سوائم سیوک سنگھ ایجنڈے کا حصہ ہیں۔

وزیراعظم نے کہا کہ مسلمانوں پر سرعام تشدد کرنےوالے راشٹریہ سوائم سیوک سنگھ کے غنڈوں کو ناصرف مودی حکومت کی حمایت حاصل ہے بلکہ بھارتی پولیس بھی ایسے حملوں کی سرپرستی کرتی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:   حکومتِ پنجاب نے نواز شریف کو سینٹرل جیل لاہور سے جناح ہسپتال منتقل کرنے کی اجازت دے دی