ایران کے 52مقامات نشانے پر ہیں اگر امریکی تنصیبات کو نشانہ بنایا تو ہمارا جوابپہلے بہت زیادہ سخت ہوگا،ڈونلڈ ٹرمپ

مریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایک ٹوئٹ میں کہا ہے کہ ایران کےاہم مقامات امریکی نشانے پر ہیں، اگر ایران نے امریکی تنصیبات پر حملہ کیا تو اس کا جواب دیں گے، امریکی حملہ تیز ہوگا اور انتہائی شدت سے کیا جائے گا۔
ٹرمپ نے لکھا کہ ایران امریکی تنصیبات پر حملے کی دھمکیاں دے رہا ہے،امریکہ نے صرف دو ٹریلین ڈالر فوجی سازوسامان پر خرچ کیے۔ ہم دنیا کے سب سے بڑے اور اب تک کے بہترین فرد ہیں!اگر ایران کسی امریکی اڈے ، یا کسی بھی امریکی پر حملہ کرتا ہے تو ، ہم اس بالکل نئے خوبصورت سامان کو ان کے راستے بھیج رہے ہیں .
دوسری جانب مختلف میڈیا رپورٹس کے مطابق امریکی حملے کیخلاف ایرانی تاریخ میں پہلی بار جمکران شہر کی مرکزی جامع مسجد کے گنبد پر سرخ پرچم لہرا دیا گیا جو عرب روایات کے مطابق اعلان جنگ تصور کیا جاتا یہ ا یرانی ثقافت میں سرخ جھنڈا لہرانا انتقام لینے کی علامت سمجھا جاتا ہے اور اِسے اُس وقت لہرایا جاتا ہے جب کسی کو ناحق قتل کیا جائے اور پھر ریاست کی جانب سے اُس کے قتل کا بدلہ لینے کا اعلان کیا جائے۔ برطانیہ نے خطے میں بؔڑھتی ہوئی کشیدگی کے پیش نطر اپنے دو بحری بیڑے خلیج فارس روانہ کدئے ہیں، ایچ ایم ایس مونٹروز اور ڈیفنڈرز خلیج فارس میں موجود برطانوی جہازوں کی حفاظت کریں گے، یہ بحری بیڑے آبنائے ہرمز سے آئل ٹینکس اور برطانوی شہریوں کو بھی نکالیں گئے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں