پاکستان ملکی خزانے میں اضافے،روزگار کےمواقع پیداکرنےکی طرف گامزن ہے، فردوس عاشق اعوان

اطلاعات ونشریات کے بارے میں وزیراعظم کی معاون خصوصی ڈاکٹرفردو س عاشق اعوان نے کہا ہے کہ پاکستان کاروباری سہولت کو فروغ دیتے ہوئے ملکی دولت میں اضافے اور روزگار کے مواقع پیداکرنے کی طرف گامزن ہے ۔
انہوں نے جمعرات کے روز اسلام آباد میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ نیا سال عوام کو ریلیف کی فراہمی کا سال ہے ۔معاون خصوصی نے کہاکہ پاکستان دنیا بھر کے سرمایہ کاروں کا بھرپور خیرمقدم کرتا ہے تاکہ وہ یہاں کے سازگار ماحول سے استفادہ کرسکیں۔فردوس عاشق اعوان نے ملکی ترقی میں بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کے کردار کا اعتراف کرتے ہوئے کہاکہ یہ طبقہ ملک کی ترقی وخوشحالی میں کلیدی کردارادا کررہا ہے ۔معاون خصوصی نے کہاکہ وزیراعظم کی بصیرت افروز قیادت میں خطے میں پاکستان کی پوزیشن مستحکم ہورہی ہے ۔انہوں نے کہاکہ نوجوان ہمارا قیمتی اثاثہ ہیں اوران کی بہبود کیلئے تمام ممکنہ اقدامات کئے جائیںگے۔انہوں نے کہاکہ قومی سلامتی سمیت تمام ریاستی اداروں کا تحفظ ہماری ذمہ داری ہے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں