وزیراعظم کا پاکستان،یو اے ای قریبی تعلقات میں بتدریج پیشرفت پر اظہار اطمینان

وزیراعظم عمران خان نے پاکستان اور متحدہ عرب امارات کے درمیان اعلیٰ سطح کے وقتاً فوقتاً تبادلوںاور دونوں ملکوں کے درمیان قریبی تعلقات میں بتدریج پیشرفت پر اطمینان کا اظہار کیا ہے۔
وہ جمعرات کے روز اسلام آباد میں ابوظہبی کے ولی عہد اور متحدہ عرب امارات کی مسلح افواج کے نائب سپریم کمانڈرشیخ محمد بن زید النہیان سے گفتگو کر رہے تھے۔پاکستان اور متحدہ عرب امارات کے درمیان خصوصی تعلقات کی سٹریٹجک اہمیت کا ذکر کرتے ہوئے وزیراعظم نے وسیع تر اقتصادی تعاون کی ضرورت پر زور دیا۔انہوں نے مقبوضہ کشمیر میں 150 روز سے زائد عرصے سے مسلسل جاری غیرانسانی لاک ڈاؤن اورپابندیوں کے بارے میں بتاتے ہوئے بھارت کے متنازع شہریت ترمیمی ایکٹ اور شہریوں کے قومی رجسٹر اور ان کے منفی نتائج کو اجاگر کیا۔انہوں نے مقبوضہ کشمیر میں بھارتی ریاستی دہشت گردی رکوانے اور مسلسل پابندیوں کے فوری خاتمے کیلئے عالمی برادری کی طرف سے فوری اقدامات کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔ابوظہبی کے ولی عہد نے جنوبی ایشیا میں امن و سلامتی اور مسائل کے پرامن حل کیلئے متحدہ عرب امارات کی حمایت کے عزم کا اظہار کیا

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں