وزیراعظم کی شدید سرد موسم کے دوران سب کو چھت کی فراہمی یقینی بنانے کی ہدایت

وزیراعظم عمران خان نے پنجاب اور خیبرپختونخوا کے وزرائے اعلی کویہ بات یقینی بنانے کی ہدایت کی کہ موجودہ شدیدسرد موسم میں کوئی شخص چھت سے محروم نہ رہے۔
ایک ٹویٹ میں انہوں نے کہاکہ دونوں صوبوں کی انتظامیہ کو چاہیے کہ وہ ایسے افراد کو فوری طورپر عارضی پناہ اور کھانا فراہم کریں جن کیلئے موجودہ پناہ گاہوں میں گنجائش نہیں ہے۔
ایک اور ٹویٹ میں وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان ناقابل تصور خوبصورتی، حیران کن پوشیدہ قدرتی عجوبوں اور سیاحت کے بے پناہ مواقعوں کی حامل سرزمین ہے۔
انہوں نے برطانوی سیاحتی جریدےکی رپورٹ شیئر کی جس کا عنوان ہے ”پاکستان کے نو انتہائی دل موہ لینے والے قدرتی عجوبے،،۔
پاکستان کے قدرتی مناظر کے حوالے سے غیر ملکی جریدے ونڈر لسٹ نے بلتوروگلیشیئر ، وادی نیلم، ہنگول نیشنل پارک، ترنگوٹاورز، دیوسائی کے میدانوں ، صحرائے تھر، سیف الملوک ، وادی ہنزہ اورعطاء آبادجھیل کاذکر کیا ہے۔
آرٹیکل میں پاکستان کی ثقافت، روایات اور ورثے کے حوالے سے مزید تین مضامین کے بارے میں بتایا گیا ہے جن میں سات خوبصورت ترین مساجد اور پاکستان کی محبت میں مبتلا کرنے والے چار تجربات پرمشتمل مضامین شامل ہیں

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں