حکومت بدعنوان افراد کے احتساب کے اپنے بنیادی وعدے پر کبھی سمجھوتہ نہیں کریگی،شہزاد اکبر

وزیراعظم کے احتساب بارے خصوصی معاون شہزاد اکبر نے واضح کیا ہے کہ تحریک انصاف کی حکومت بدعنوان لوگوں کے احتساب کو یقینی بنانے کے اپنے پختہ عزم پر کبھی سمجھوتہ نہیں کرے گی۔
انہوں نے اتوار کی شام اسلام آباد میں مواصلات کے وزیر مراد سعید کے ہمراہ ایک مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ نیب آرڈیننس میں نئی ترامیم سے ضمانت یا ریمانڈ کے قوانین میں کوئی تبدیلی نہیں آئی ہے اور بدعنوان عناصر کے خلاف کارروائی مسلسل جاری رہے گی۔
شہزاد اکبر نے کہا کہ وفاقی یا صوبائی ٹیکسیشن، لیویز اوردرآمدات سے متعلقہ معاملات نیب کے دائرہ اختیار میں نہیں آئیں گے اور فیڈرل بورڈ آف ریونیو اس سلسلے میں کارروائی کرے گا۔
نیب کسی ایسے شخص یا ادارے یا لین دین کی جانچ پڑتال نہیں کرے گا جو بالواسطہ یا بلاواسطہ طور پر عوامی عہدے سے متعلق نہیں ہے۔
معاون خصوصی نے کہا کہ احتساب کا عمل جاری رہے گا اور حکومت اداروں کومضبوط ومستحکم اورم زید بااختیار بنانے کیلئے اقدامات کر رہی ہے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں