وزیراعظم کا تاجر برادری کے مفادات کے بھرپور تحفظ کا عزم

وزیراعظم عمران خان نے ایک آرڈیننس کے ذریعے تاجر برادری کے مفادات کے تحفظ کا عزم ظاہر کیا ہے جس میں اسے قومی احتساب بیورو کے خوف سے محفوظ کیا جائیگا۔
جمعہ کی شام کراچی میں پاکستان سٹاک ایکسچینج میں ایوارڈز تقسیم کرنے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ نیب کو صرف سرکاری افسران کی چھان بین کرنی چاہیے اور تاجر برادری سے دور رہنا چاہیے۔
عمران خان نے کہا کہ کوئی ریاست دولت میں اضافہ کئے بغیر ترقی نہیں کرسکتی اور حکومت تاجربرادری کو اس مقصد کیلئے زیادہ سے زیادہ سہولت فراہم کریگی۔
انہوں نے کہا کہ اگلا سال صنعت، چھوٹے اور درمیانے درجے کے کاروبار کی ترقی اور سرمایہ کاروں اور تاجروں کیلئے مراعات کے ساتھ طلوع ہوگا۔
وزیراعظم نے کہا کہ حکومت کی معاشی ٹیم تاجروں کو سہولت فراہم کرنے کیلئے ان کے ساتھ رابطے میں رہے گی۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان کو سیاحت اور تفریح کے حوالے سے بہترین ملک قرار دیا گیا ہے اور یہاں سیاحت کے شعبے میں وسیع گنجائش موجود ہے۔
انہوں نے تاجر برادری سے کہا کہ وہ ہماری سیاحتی مقامات کی ترقی کیلئے آگے آئے اور سیاحت کے شعبے کو سہولت فراہم کرنے کیلئے ہوٹل کی صنعت کو فروغ دے۔
بعد میں وزیراعظم نے پاکستان سٹاک ایکسچینج میں بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے پچیس تاجروں کو ایوارڈز دیے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں