پاک بحریہ کےشمالی بحیرہ عرب اور مکران کے ساحل پر کامیاب میزائل تجربات

پاک بحریہ نے شمالی بحیرہ عرب اور مکران کے ساحل پرمختلف میزائلوں کا کامیاب تجربہ کیا ہے۔

پاک بحریہ کے جنگی جہازوں اور طیاروں نے سمندر کی سطح پر بحری جہاز شکن میزائل فائر کئے۔

فاسٹ اٹیک کرافٹ نے سمندر سے زمین پر میزائل فائر کیا جبکہ زیر سمندر روایتی آبدوز سے بھی زمین پر میزائل داغا گیا۔

ادھر ساحل مکران سے ائر ڈیفنس میزائل فائر کئے گئے میزائلوں نے اپنے اہداف کو صحیح صحیح نشانہ بنایا۔

بحریہ کے سربراہ ایڈمرل ظفر محمود عباسی نے مختلف میزائلوں کے تجربات دیکھے۔ انہوں نے پاک بحریہ کی پیشہ ورانہ تیاریوں پر اطمینان کا اظہار کیا۔

بحریہ کے سربراہ نے کہا کہ پاکستان بحریہ کسی بھی قسم کی جارحیت کا بھرپور جواب دینے کی صلاحیت رکھتی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں