فیصل آباد:سینٹرل جیل میں کرسمس کے موقع پر کیک کاٹنے کی تقریب منعقد ہوئی جس میں ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج محمد یوسف اوجلہ مہمان خصوصی تھے

سینٹرل جیل میں کرسمس کے موقع پر کیک کاٹنے کی تقریب منعقد ہوئی جس میں ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج محمد یوسف اوجلہ مہمان خصوصی تھے جبکہ سینئر سول جج کریمنل ڈویژن محمد شہباز حجازی،سپرنٹنڈنٹ جیل نور حسن بگھیلہ کے علاوہ ڈپٹی سپرنٹنڈنٹس،اسسٹنٹ سپرنٹنڈنٹس اوردیگر جیل افسران بھی موجود تھے جنہوں نے جیل میں واقع سینٹ ڈومینک چرچ میں مسیحی قیدیوں کے ہمراہ کرسمس کا کیک کاٹا۔ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج نے مسیحی قیدیوں کو کرسمس کی مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ مہذب قومیں خوشیوں کے تہوار مل جل کر مناتی ہیں جن کی بدولت قومی رشتے اور حب الوطنی کے جذبات مضبوط ہوتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ بطور پاکستانی قوم ہماری خوشیاں‘مسائل اور ترقی کے مواقع یکساں ہیں یہی وجہ ہے کہ اقلیتوں کو ہر ممکن سہولیات فراہم کی جا رہی ہیں۔انہوں نے کہا کہ کرسمس کے موقع پر پاکستان کی بقاء وسالمیت‘امن وخوشحالی اور قومی یکجہتی کے لئے خصوصی دعائیں کریں۔سپرنٹنڈنٹ جیل نے مسیحی اسیران کو کرسمس کی مبارکباد دیتے ہوئیکہا کہ ہم سب پاکستانی امن وسلامتی کے پیغام کو فروغ دیتے ہوئے پیارومحبت سے زندگیاں بسر اور ملک کی ترقی‘خوشحالی اور نیک نامی کے لئے کردار ادا کرتے رہیں گے۔مسیحی قیدیوں نیکرسمس کا تہوار ان کے ساتھ منانے پرجیل انتظامیہ کا شکریہ اداکیا۔اس موقع پرڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج ودیگر نے بانی پاکستان قائداعظم محمد علی جناحؒ کے یوم ولادت پر ان کی لازوال خدمات کو سلام پیش کیا اور کہا کہ قائداعظم برصغیر کے عظیم لیڈر تھے جن کی سیاسی بصیرت اورجدوجہد سے آزاد مملکت پاکستان کا وجود عمل میں آیا

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں