جھنگ:ڈی پی اومحمد حسن رضا نےکرسمس کے حوالے سے مسیح ملازمین میں عیدی اور تحائف تقسیم کئے۔

ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جھنگ محمد حسن رضا خان نے کرسمس ڈے کے حوالے سے جھنگ پولیس کے کرسچین ملازمین ہارون مسیح اے ایس آئی، کنسٹیبلان رزاق مسیح، انجم طاہر مسیح اور اسلم مسیح سینٹری ورکر کو دفتر بلوا کر ان سے ملاقات کی۔ کرسچین ملازمان کے ساتھ مل کر کرسمس کیک کاٹا اور انہیں نقد رقم بطور عیدی دی۔انہوں نے کرسچین ملازمین کو کرسمس کی مبارک باد دی اور نیک خواہشات کا اظہار کیا