جھنگ:ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو چوہدری محمد اشرف گجر کی زیر صدارت پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کی کارکردگی جائزہ اجلاس

ڈپٹی کمشنر محمد طاہر وٹو کی ہدایت پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو چوہدری محمد اشرف گجر نے پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کی کارکردگی کا جائزہ لینے کے حوالہ سے خصوصی اجلاس کی صدارت کی۔ اجلاس میں ضلع بھر کے پرائس کنٹرول مجسٹریٹس اور دیگر متعلقہ افسران بھی شریک تھے۔ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو چوہدری محمد اشرف گجر نے کہا کہ پرائس کنٹرول میکنزم پر عملدرآمدکو ہر صورت یقینی بنایا جائیگا۔ گراں فروشی اورذخےرہ اندوزی کے سدباب کے لئے پرائس کنٹرول مجسٹرےٹس متحرک کرداراداکرےں تاکہ عوام کورےلےف مل سکے اورمارکےٹ کادورہ کرکے سرکاری تحہ شدہ نرخ نامہ پرعملدرآمد کوےقےنی بناےاجائے۔انہوںنے کہا کہ تمام پرائس کنٹرول مجسٹرئٹس سرکاری نرخ نامہ نمایاں جگہ پر اویزاں کروائیںقانون شکنی کرنے والے عناصرکے خلاف موقع پرکارروائی عمل میں لائی جائے ۔ذخےرہ اندوزی اورناجائزمنافع خوری کی ہرگزاجازت نہےں دی جائے گی۔اے ڈی سی ریونیو نے ہدایت کی کہ پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کی کارکردگی اور اشیا کی قیمتوں کی مانیٹرنگ کے علاوہ سبزی منڈی میں پھلوں وسبزیوں کی نیلامیوں کے عمل کی بھی کڑی نگرانی کی جاری ہے۔لہٰذا مارکیٹوں وبازاروں کے تسلسل سے دورے کرکے عملدرآمد کو یقینی بنایا جائے ۔اس ضمن میں کسی قسم کی سستی اور غفلت کی کوئی گنجائش نہیں