ٹوبہ ٹیک سنگھ:ضلعی پولیس نے کرسمس ڈے اور نیو ایئر نائٹ کے حوالہ سے امن وامان کو برقرار رکھنے کیلئے سیکورٹی پلان جاری کردیا

ضلعی پولیس نے کرسمس ڈے اور نیو ایئر نائٹ کے حوالہ سے امن و امان کو برقرار رکھنے کیلئے سیکورٹی پلان جاری کردیا،ڈی پی اووقار قریشی کی خصوصی ہدایت پر مسیحی برادری کے عبادتی و دعائیہ پروگرامز کیلئے اور نیو ایئر نائٹ پر شہریوں کے جان ومال کے تحفظ کیلئے سیکورٹی کے فول پروف انتظامات کیے گئے ہیں،ضلع بھر میں کل89مقامات چرچز، مسیحی عبادت گاہوں ہیں، جن میں سیکورٹی کے حوالہ سے کیٹگری اے کے 05 ، کیٹگری بی کے08چرچ اور کیٹیگری سی کے76 چرچز، عبادت گاہیں ہیں،کرسمس کے موقع پرضلع بھر سے 670 پولیس افسران وملازمین ڈیوٹی سر انجام دیں گے، پولیس ملازمین کے ساتھ ساتھ90رضاکار اور117 ویلنٹیئرز بھی ڈیوٹی دیں گے،چرچزعبادتی مقامات کی طرف آنے والے تمام راستوں اور گلیوں پر ناکہ بندی پوائنٹس مقرر کر کے ڈیوٹی لگائی گئی ہے اس طرف آنے والے ہر شخص، گاڑی، موٹر سائیکل وغیرہ کو مکمل چیکنگ کے بعد جانے دیا جائے گا،علاوہ ازیں چیکنگ کے لئے میٹل ڈیٹیکٹر اور اہم مقامات پر واک تھرو گیٹس کا بھی استعمال کیا جائے گا، اس کے علاوہ پروگرامز کی نگرانی کے لیے اہم عبادت گاہوں پرسی سی ٹی وی کیمرہ جات نصب کئے گئے ہیں، چرچ اورمسیحی عبادت گاہوں پر مسلح سیکورٹی گارڈز تعینات کر دیئے گئے ہیں،اسی طرح کرسمس کے سلسلہ میں ضلعی انتظامیہ کی طرف سے 05مقامات، کرسچن کالونی ٹوبہ،کرسچن کالونی گوجرہ،چک نمبر 424ج ب علاقہ تھانہ صدر گوجرہ،شادمان کالونی پیر محل اور کرسچن کالونی کمالیہ میں کرسمس بازار لگائے گئے ہیں جہاں پرسکیورٹی کے فول پروف انتظامات کئے گئے ہیں، بازاروں کے داخلی راستوں پر بیرئیر لگا کر شرکاء کو سخت چیکنگ کے بعد داخلہ کی اجازت دی جائے گی اس کے ساتھ ساتھ کرسمس بازاروں پر لیڈیز پولیس اور ٹریفک سٹاف کی ڈیوٹی بھی لگائی گئی ہے،کرسمس پروگرامز اور کرسمس بازاروں کے اطراف میں پولیس موبائلز، ایلیٹ کمانڈوز کے دستے، ڈولفن پولیس گشت کناں رہیں گے،ڈی پی او کی طرف سے ڈی ایس پیز اور ایس ایچ اوز کو سختی سے ہدایت کی گئی ہے کہ ناکہ بندی اور حساس مقامات پر گاڑیوں، اشخاص کی سخت چیکنگ کو یقینی بنایا جائے،اسی طرح نیو ایئر نائٹ پر ہوائی فائرنگ،آتش بازی اور اوباش نوجوانوں کی طرف سے ہلڑ بازی کو روکنے کیلئے بھی پلان کو حتمی شکل دے دی گئی ہے