جھنگ:اسسٹنٹ کمشنر اورڈسٹرکٹ آفیسر سول ڈیفنس کی کاروائی شہر میں6 غیرقانونی پیٹرول پمپس کی مشینوں کو قبضہ میں لےلیا

ڈپٹی کمشنر محمد طاہر وٹو کی ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنر قاسم گل اور ڈسٹرکٹ آفیسر سول ڈیفنس عبدالستار نے شہر میں غیر قانونی منی پٹرول پمپ کے خلاف کاروائی ۔ انہوںنے چنیوٹ روڈ، سرگودھا روڈ، فیصل آباد روڈ سمیت دیگر مقامات پر کاروائی کے دوران چھ پٹرول پمپ مشینو ںکو قبضہ میں لے لیا۔ اسسٹنٹ کمشنر قاسم گل نے کہا کے شہر بھر میں غیر قانونی پٹرول فروخت نہیں ہونے دیا جائیگا۔ ایسے عناصر اپنا قبلہ درست کرلیں بصورت دیگر ان کے خلاف سخت کاروائی عمل میں لائی جائیگی۔ انہوںنے پٹرول پمپ مالکان کو ہدایات جاری کیں کہ وہ اپنے پیمانوںکو درست رکھیں ۔ چیکنگ کے دوران کمی پیشی کرنے والوں کو جرمانے کئے جائینگے۔