جھنگ:بیوٹیفیکشن پلان کے تحت دارالسکینہ روڈ کی طرح دیگر شاہراہوں پر بھی خوبصورت پودے لگائے جائیں گئے،ڈپٹی کمشنر

ڈپٹی کمشنر محمد طاہر وٹو نے دارالسکینہ روڈ ریلوے لائن کے اطراف میں لگائے گئے کجھور کے درختوں پر جاری کام کے حوالہ سے پیش رفت کا جائزہ لیا۔ ڈپٹی کمشنر نے اس موقع پر ہدایت جاری کرتے ہوئے کہا کہ شہر کوخوبصورت اور سرسبز رکھنے کےلئے مہم کو تیز کیا جائے ۔ بیوٹیفیکشن پلان کے تحت دیگر شاہراﺅں پر بھی کجھور کے درخت و خوبصورت پودے لگائے جائیں گے۔شہر میں صفائی ستھرائی کے نظام میں بہتری لانے کےلئے موثر حکمت عملی کے تحت کام کیا جا رہا ہے۔ اس ضمن میں شہریوں کا تعاون ناگزیرہے۔ شہری بلدیہ کے عملہ سے ہرممکن تعاون کریں اور گلی محلوں میں گندگی پھیلانے کی بجائے کوڑا دان استعمال کریں ۔ انہوںنے مزید کہا کہ آئندہ چند دنوں میں شہری کو صفائی کے حوالہ سے ہوتے ہوئے اقدامات نظر آئیں گے۔ شہر میں ٹوٹ پھوٹ کا شکار سڑکوں کی مرمت کا کام بھی شروع کر دیا گیا ہے تاکہ شہریوں کو دشواری کا سامنا نہ کرنا پڑے ۔ سیوریج اور صفائی کے مسائل پر قابو پانا اولین ترجیح ہے۔اس مشن کو قومی جذبہ کے تحت جاری رکھا جائیگا۔