کشمیر پر کسی صورت کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا،آرمی چیف

پاک فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ کشمیر پر کبھی کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا خواہ اس کی کوئی بھی قیمت ادا کرنی پڑے۔فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے ڈائریکٹر جنرل کے ایک ٹویٹ کے مطابق آرمی چیف نے ان خیالات کا اظہار آج کنٹرول لائن کے دورے کے دوران کیا۔جنرل باجوہ نے کہا کہ ہم مادر وطن کے دفاع کیلئے کسی قسم کی مہم جوئی اور جارحیت کا منہ توڑ جواب دینے کیلئے پوری طرح تیار ہیں۔انہوں نے کہا کہ امن کی خواہش کو ہماری کمزوری نہیں سمجھا جانا چاہیے۔