پاکستان سٹاک مارکیٹ میں زبردست تیزی،ڈالرسستا ہوگیا

Spread the love

اسلام آباد : انٹر بینک میں کاروبار کا آغاز ہوا تو ڈالر کی قدر میں پانچ پیسے کمی دیکھنے میں آئی جس کے بعد ڈالر 154 روپے 89 پیسے پر ٹریڈ کر ہاہے ۔ دوسری جانب 100 انڈیکس میں مندی کار جحان پیدا ہو گیاہے ۔

سٹاک مارکیٹ میں کاروبا ر کا آغاز ہوا تو 100 انڈیکس 41 ہزار 603 پوائنٹس پر تھا تاہم کچھ ہی دیر میں تیزی دیکھنے میں آئی اور انڈیکس 193 پوائنٹس کے اضافے کے ساتھ 41 ہزار 796 پوائنٹس کی سطح پر پہنچ گیا تاہم یہ برتری برقرار نہیں رہی اور مندی کا رجحان پیدا ہو گیا
اور اس وقت 96 پوائنٹس کی کمی کے ساتھ انڈیکس 41 ہزار 506 پوائنٹس پر پہنچ گیا ہے ۔

یہ بھی پڑھیں:   ڈیجیٹل انقلاب اور جدت کیلئے ZONG 4G اور HUAWEI کا باہمی اشتراک