پاکستان اسٹاک ایکس چینج میں زبردست تیزی

Spread the love

کراچی: پاکستان اسٹاک مارکیٹ میںمنگل کو زبردست اتار چڑھاؤ دیکھنے میں آیا لیکن مخصوص منافع بخش کمپنیوں کے شیئرز کی خریداری کے باعث مجموعی طور پر تیزی غالب آگئی جس کے نتیجے میںکے ایس ای 100انڈیکس مزید123.78پوائنٹس کے اضافے سے 41768.66پوائنٹس کی سطح پر پہنچ گیاتاہم 61.97فیصد کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں کمی ریکارڈ کی گئی –

جس کے سبب مارکیٹ کی سرمایہ کاری مالیت میں13ارب 86کروڑ57لاکھ روپے کی کمی ہوئی لیکن کاروباری حجم پیر کی نسبت15.23فیصد زائدرہا ۔گزشتہ روز اسٹاک ایکس چینج میںٹریڈنگ کا آغازمثبت زون میں ہوا جس کے سبب ٹریڈنگ کے دوران ایک موقع پرکےایس ای100انڈیکس 42ہزار کی نفسیاتی حد کو عبور کرتے ہوئے 42055پوائنٹس کی بلند سطح پرپہنچ گیالیکن بعد ازاں منافع کے حصول کی عرض سے شیئرز کی فروخت بڑھنے سے تیزی کے اثرات زائل ہوگئے اور مندی چھاگئی جس سے انڈیکس 41020پوائنٹس کی نچلی سطح پر آگیا

یہ بھی پڑھیں:   تعمیراتی سرگرمیوں میں بڑا اضافہ،پاکستان میں سیمنٹ کی کھپت تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی

لیکن بعد میں ایک بار پھر سستے ہونے والے شیئرز کی خریداری بڑھنے سے ریکوری آئی اور مندی کے اثرات چھٹ گئے مارکیٹ کے اختتام پر کے ایس ای100انڈیکس123.78پوائنٹس کے اضافے سے 41768.66پوائنٹس پر بند ہوا جب کہ کے ایس ای30انڈیکس 117.33پوائنٹس کے اضافے سے 19086.33پوائنٹس اور کے ایس ای آل شیئرز انڈیکس 51.44پوائنٹس کی کمی سے29820.47پوائنٹس پر بند ہوا ۔

یہ بھی پڑھیں:   پی آئی اے کی پریمیئر سروس ،ایک اور بڑی خبر سنادی گئی

گزشتہ روز مجموعی طور384کمپنیوں کے حصص کا کاروبار ہوا جن میں سے130کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میںاضافہ238میںکمی اور16میں استحکام رہا۔بیشتر کمپنیوں کے شیئرز کی قیمتوں میں کمی آنے کے باعث مارکیٹ کی سرمایہ کاری مالیت13ارب 86کروڑ57لاکھ روپے کی کمی سے گھٹ کر80کھرب 37ارب26کروڑ70لاکھ روپے ہوگئی۔منگل کو41کروڑ22لاکھ 85ہزار شیئرز کا کاروبار ہوا جوپیر کی نسبت5کروڑ44لاکھ 96ہزار شیئرز زائد ہے ۔

مقامی اوپن مارکیٹ میں منگل کو پاکستانی روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قدر مستحکم رہی جب کہ انٹر بینک میں ڈالر3پیسے سستا ہوگیا ۔یورو ،سعودی ریال اور یو اے ای درہم کی قدر میں اضافہ جب کہ برطانوی پاونڈ کی قدر میں کمی ریکارڈ کی گئی۔ فاریکس ایسوسی ایشن آف پاکستان کے مطابق گزشتہ روزانٹربینک مارکیٹ میں روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالرکی قدر میں3پیسے کی کمی ہوئی جس کے نتیجے میں امریکی ڈالر کی قیمت خرید155.05روپے سے گھٹ کر155.02روپے اورقیمت فروخت155.15روپے سے گھٹ کر155.12روپے ہوگئی جب کہ اوپن مارکیٹ میں امریکی ڈالرکی قیمت خرید154.40روپے اور قیمت فروخت154.70روپے مستحکم رہی ۔

یہ بھی پڑھیں:   کرپشن کے خاتمے کیلئے بائیو میٹرک سسٹم لگانے کا فیصلہ