عمران خان کاکوالالمپور کانفرنس میں شرکت سے انکار، ترک صدربھی خاموش نہ رہے

انقرہ : ترک صدر رجب طیب اردوان کا کہنا ہے کہ اچھا ہوتا اگر ترتیب شدہ پروگرام کے تحت عمران خان کوالالمپور کانفرنس میں شرکت کرتے۔ترک صدر طیب اردوان نے پاکستانی میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ مستقبل میں پاک ترک تعلقات مزید مضبوط ہوں گے، دونوں ممالک کے تعلقات میں مسلسل بہتری آرہی ہے.

یہ بھی پڑھیں:   عمران خان کی حکومت کی بڑی کامیابی ، پاک روس تجارتی تنازع24 سال بعد حل ہو گیا ،117 ملین ڈالر جاری کرنے کی منظوری دے دی گئی

جب کہ باہمی تجارت کا حجم اور اسٹریٹجکشراکت داری کے لحاظ سے تعلقات بہتر ہورہے ہیں۔ترک صدر طیب اردوان کا کہنا تھا کہ اسٹریٹجک امور پر بات کے لیے فروری میں پاکستان کا دورہ کروں گا جب کہ عمران خان اہم وجہ کے سبب کوالالمپور کانفرنس میں شرکت نہیں کرسکیں گے، اچھا ہوتا اگر ترتیب شدہ پروگرام کے تحت عمران خان کوالالمپور کانفرنس میں شرکت کرتے۔