پرویز مشرف سزائے موت کےفیصلے کیخلاف اپیل کرسکیں گے یا نہیں ؟

Spread the love

اسلام آباد : خصوصی عدالت نے سنگین غداری کیس میں سابق صدر پرویز مشرف کو سزائے موت سنا دی،اسلام آبادکی خصوصی عدالت نے مختصرفیصلہ سنایا،اسلام آباد کی خصوصی عدالت کے مختصر فیصلے میں سابق صدر پرویز مشرف کو اپیل کا حق دیا گیا اگروہ فیصلے کے بعد ملک میں نہ آئے اور عدالتوں کا سامنا نہ کیا تووہ یہ حق بھی کھو دیں گے ۔

یہ بھی پڑھیں:   پاک بحریہ نے اورماڑہ کے قریب سمندر سے شراب کی ایک بڑی کھیپ پکڑ لی

کیس کاتفصیلی فیصلہ 48 گھنٹوں میں جاری کیا جائے گا،تین رکنی بنچ نے 2 ایک کی اکثریت سے سزائے موت کا فیصلہ سنایاجبکہ ایک جج نے فیصلے سے اختلاف کیا.