رواں برس کا آخری مکمل سورج گرہن 26 دسمبر کو لگےگا

اسلام آباد : رواں برس کا آخری مکمل سورج گرہن 26 دسمبر کو لگے گا، میڈیا رپورٹ کے مطابق مکمل سورج گرہن کا نظارہ یورپ، ایشیاء، آسٹریلیا، افریقہ،پیسیفک اور انڈین اوشین میں دیکھا جا سکے گا،،سورج گرہن کا مکمل نظارہ پاکستان میں بھی دیکھا جا سکے گا

سورج گرہن پاکستانی وقت کے مطابق صبح 7 بج کر 30 منٹ پر شروع ہوگا،8 بج کر 37 منٹ پر مکمل سورج گرہن ہوگا،دوپہر ایک بج کر 06 منٹ تک سورج گرہن مکمل ختم ہوگا،رواں برس کا یہ چوتھا سورج گرہن ہوگا،سال 2019 میں 06 جنوری کو جزوی سورج گرہن ہوا تھا،سال کا دوسرا اور تیسرا مکمل سورج گرہن 2 اور 3 جولائی میں ہوا تھا ،پہلے تینوں سورج گرہن کا نظارہ پاکستان میں نہیں دیکھا گیا تھا ،سال کے آخری مکمل سورج گرہن کا نظارہ پاکستان میں بھی ہوگا۔‎