ایسے فیصلوں کا کیا فائدہ جن سے ادارے تقسیم ہوں، فواد چوہدری

Spread the love

اسلام آباد: وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے کہا ہے کہ ایسے فیصلوں کا کیا فائدہ جن سے ادارے تقسیم ہوں۔

وفاقی وزیر فواد چوہدری نے پرویز مشرف کو سزائے موت کے فیصلے پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ ایسے فیصلوں کا کیا فائدہ جن سے فاصلےاورتقسیم بڑھے اور قوم و ادارے تقسیم ہوں۔ فواد چوہدری نے کہا کہ وقت کے تقاضے ہوتے ہیں ملک کو جوڑنے کی ضرورت ہے، مسلسل کہہ رہا ہوں گفتگو کی ضرورت ہے، نئے معاہدے (New Deal) کی طرف جائیں، ایک دوسرے کو نیچا دکھانا کسی کے مفاد میں نہیں، ملک پر رحم کریں۔

یہ بھی پڑھیں:   ZONG 4G اور FINCA مائیکرو فنانس بنک نے پاکستان میں ڈیجیٹل معاشی طرزحیات کی ترویج کا ہدف حاصل کرنے کے لئے اشتراک کر لیا