ڈیجیٹل میڈیا پر پاکستان مخالف پروپیگنڈا کرنے والا بھارتی نیٹ ورک بے نقاب

Spread the love

لندن: یورپی یوینی کے تحقیقاتی ادارے نے ڈیجیٹل میڈیا پر پاکستان مخالف مہم چلانے اور یورپی پالیسی سازوں پر اثر انداز ہونے کے لیے بھارتی نیٹ ورک بے نقاب کیا ہے۔

بی بی سی اور دیگر غیر ملکی اداروں کی رپورٹس کے مطابق جعلی خبروں اور غلط پروپیگینڈا کے حوالے سے کام کرنے والے یورپی یونین کے تحقیقی ادارے ’ای یو ڈس انفو لیب‘ نے یورپی یونین اور اقوام متحدہ جیسے عالمی سطح پر پالیسی ساز اداروں میں پاکستان مخالف مہم چلانے والے ایک بھارتی نیٹ ورک کے انتہائی فعال ہونے کا انکشاف کیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:   بھارتی عدلیہ کا متعصبانہ چہرہ بے نقاب

میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ 265 ویب سائٹس پر مشتمل یہ نیٹ ورک کئی برسوں سے فعال ہے اور دنیا کے 65 ممالک میں کام کر رہا ہے، اس نیٹ ورک کا مقصد پاکستان کے خلاف پروپیگنڈہ کرنا ہے تاکہ عالمی سطح پر مسئلہ کشمیر سمیت دیگر معاملات میں پاکستان کے موقف کو رد کیا جائے یا پھر اسے کم سے کم پزیرائی ملے۔

یہ بھی پڑھیں:   امریکہ انتخابات، جوبائیڈن 264 الیکٹورل ووٹ لیکر ٹرمپ سے آگے

محققین نے اس نیٹ ورک کا تعلق سری واستوا گروپ نامی ایک بھارتی کمپنی سے جوڑا ہے لیکن اس کاروباری گروپ کے درج پتے پر رابطہ کرنے کی کوشش کی گئی تو وہاں موجود سکیورٹی گارڈ نے بتایا کہ اس عمارت میں کوئی دفتر نہیں ہے۔ زیادہ تر ویب سائٹس کسی ایسے اخبار کے نام پر بنائی گئی ہیں جو یا تو ختم ہو چکا ہے یا یہ ویب سائٹس کسی اصلی میڈیا کے ادارے کی نقل اور ان تمام ویب سائٹس کے اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹس بھی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:   وزیراعظم سے ملاقات نہ ہونے پرطالبہ کی خودکشی

یہ ویب سائٹس عالمی سطح پر غیر جانبدار مانی جانے والی نیوز ایجنسیوں کے مواد کو دوبارہ سے شائع کرتی ہیں۔ ان کا مقصد بھارت کے حوالے سے مظاہروں کی کوریج، پاکستان مخالف مواد کی دوبارہ اشاعت اور پالیسی بنانے والے عہدے داران تک بغیر اپنی شناخت ظاہر کیے پہنچ حاصل کرنا تھا تاکہ پاکستان مخالف فیصلوں کے لیے ان کی رائے پر اثر انداز ہوا جائے اور وہ اپنے مقاصد میں کامیاب بھی ہوئے۔

13 تبصرے “ڈیجیٹل میڈیا پر پاکستان مخالف پروپیگنڈا کرنے والا بھارتی نیٹ ورک بے نقاب

  1. Pingback: richscarpentry.com
  2. Pingback: Harold Jahn Utah
  3. Pingback: fake watches
  4. Pingback: Regression testing
  5. Pingback: 안전놀이터
  6. Pingback: fake rolex
  7. Pingback: What is DevOps

تبصرے بند ہیں