مسافر کودوران پرواز سیٹ کی اپ گریڈیشن کی سہولت میسر

لاہور : پاکستان انٹرنیشنل ائیر لائنز نے اصلاحا تی عمل کے تحت بیرون ملک جا نے والے مسا فروں کے لئے نئی اسکیم متعا رف کرا دی ۔ جس کے تحت مسافر کودوران پرواز اپنی سیٹ کی اپ گریڈیشن کی سہولت میسر ہو گی ۔

اکنامی کلاس کے مسا فر مقررہ رقم کی ادائیگی ساتھ اس سہولت سے مستفید ہو سکیں گے ۔ پی آئی اے کے شعبہ فلا ئٹ سرو سزنے اس سلسلہ میں باضابطہ سر کلر جا ری کر دیا ہے ۔ بر طا نیہ ،یورپ ،جا پا ن ،کینڈا ،سعودی عرب سمیت تمام خلیجی مما لک جا نے والی پروازوں میں یہ سہو لت میسر ہو گی ۔ اس اقدا م سے مسافروں کو سفری سہو لت کے سا تھ ادارے کی آمدن میں بھی اضافہ ہوگا ۔