اسلامی بینک کاری کے شعبے کے قبل از ٹیکس منافع میں بڑا اضافہ ہو گیا

Spread the love

کراچی : رواں سال 2019 کی تیسری سہ ماہی کے دوران اسلامی بینک کاری کے شعبے کے قبل از ٹیکس منافع میں 2گنا اضافہ ہوا ہے۔ اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے اعدادو شمار کے مطابق جولائی تا ستمبر 2019 کے دوران اسلامی بینکاری کے شعبے کا قبل از ٹیکس منافع 46ارب روپے تک پہنچ گیا

یہ بھی پڑھیں:   پاکستان دنیا بھر سے تجارت کا خواہاں ہے، رزاق داؤد

جبکہ گزشتہ مالی سال میں جولائی تا ستمبر 2018 کے دوران شعبے کا قبل از ٹیکس منافع 23ارب روپے رہا تھا اس طرح گزشتہ مالی سال کی تیسری سہ ماہی کے مقابلے میں جاری مالی سال کے اسی عرصے کے دوران اسلامک بینکنگ کے شعبے کے قبل از ٹیکس منافع میں 23ارب روپے یعنی دو گنا کا نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:   حکومت نے ٹیکس اکٹھا کرنے کیلئے نیا پلان بنا لیا