بھارت کی بالا کوٹ اسٹرائیک پر فلم بنانے کی تیاریاں، ترجمان پاک فوج کا کرارا جواب

اسلام آباد : ڈی جی آئی ایس پی آر کا فلمساز سنجے لیلا بھنسالی اور بھوشن کمار کو کرارا جواب ۔ تفصیلات کے مطابق پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے ڈائریکٹر جنرل میجر جنرل آصف غفور نے بھارتی فلمساز سنجے لیلا بھنسالی اور بھوشن کمار کو کرارا جواب دیا ہے ۔

یہ بھی پڑھیں:   نیب نے حمزہ شہباز کی طلبی کا نوٹس منسوخ کردیا

حال ہی میں بھارتی فلمسازوں نے بالاکوٹ سٹرائیک پر فلم بنانے کا اعلان کیا تھا جس میں ابھی نندن کے کردار کو ہیرو دکھایا جائے گا۔ڈی جی آئی ایس پی آر نے جواب دیتے ہوئے کہا ہے کہ یہ خواب صرف بالی ووڈ کے ذریعے ہی پورا کیا جا سکتا ہے۔