ہواوے Y9s نے،صرف دو گھنٹے کی فروخت میں کروڑوں کما لئے

Spread the love

کراچی : اپنے گذشتہ اسمارٹ فون ماڈل کی مقبولیت کو زندہ رکھتے ہوئے، ہواوئے Y9s کے متعارف کروائے جانے کے بعد، پہلے دو گھنٹے کی فروخت کے محصولات 10 کروڑ روپئے تک پہنچ گئے، جو کہ ایک نیا ریکارڈ ہے۔ ہواوئے کے مدّاحوں نے بڑی تعداد میں دکانوں کا رخ کر کے، ایک بار پھر اپنی پسندیدگی اور برانڈ سے وفاداری کا ثبوت دے دیا۔

ہواوئے Y سیریز کو پاکستان میں مقبول ترین اسمارٹ فون مصنوعات ہونے کا اعزاز حاصل ہے، کیونکہ ان اسمارٹ فونز نے اپنے مخصوص درجہ کے اعتبار سے باکفایت قیمتوں پر بے مثال خصوصیات پیش کی ہیں۔یہ نیا ماڈل ہواوئے کی بے مثل جدت اور کفایت کا علم بردار ہے، جو صارفین کو دنیا کی جدید ترین ٹیکنالوجی کے تجربات سے لطف اندوز ہونے کے مواقع فراہم کر تا ہے۔جب پورے پاکستان میں، ہوا وئے کے مراکز پر صارفین کی لمبی قطاریں موجود تھیں، تو اس ادارہ نے ان تمام مقامات پر بہت سی تفریحی سرگرمیوں اور منفرد پیشکشوں کا اہتمام کر رکھا تھا، تاکہ صارفین اس وقت کا بھرپور لطف لے سکیں۔

یہ بھی پڑھیں:   کوالکوم نے 2020ء کے اسمارٹ فون کے لیے نئی چپ پیش کردی

فروخت کے پہلے دن: لاہور، اسلام آباد، راولپنڈی، فیصل آباد، ملتان، گجرانوالہ، حیدر آباد، سیالکوٹ اور دیگر اہم شہروں میں پر لطف سرگرمیوں نے ہواوئے کے پری آرڈر مرحلہ کو نہایت دلچسپ بنا دیا۔ اس حوالہ سے سب سے زیادہ پر لطف تقریب کراچی کے لکی ون مال میں منعقد کی گئی، جہاں ہواوئے کا فلیگ شپ ایکسپیریئنس اسٹور بھی قائم ہے۔

یہ بھی پڑھیں:   بارود کا پتا لگانے والا ’’سائبورگ ٹڈا‘‘

ہواوئے Y سیریز کے اس جدید ترین ماڈل؛ Y9s کے طاقتور کیمرہ، پر کشش ڈسپلے اور بے مثال کارکردگی نے اس کی مقبولیت میں مزید اضافہ کر دیا ہے۔یہ درمیانی قیمت کے ایسے چند اسمارٹ فونز میں شامل ہے،جن میں 6.59 انچ کی FHD+ الٹرا فل ویُو اسکرین کے ساتھ 1080p کی ریزولیوشن اور 391 پکسل فی انچ کی شفافیت موجود ہے، جو اس درجہ کے فونز میں بے مثال خصوصیات ہیں۔ اس فون کے ذریعے کی جانے والی فوٹو گرافی میں 48 میگا پکسل کے ٹرپل Artificial Intelligence کیمرہ کی بدولت، بے انتہا خوبصورتی کا اضافہ ہو جاتا ہے۔جبکہ 16 میگا پکسل کا POP UP AI فرنٹ کیمرہ بھی آپ کی سیلفی تصاویر میں نئی جا ن اور دلچسپیاں ڈال دیتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:   پاکستان انٹرنیٹ آزادی نہ رکھنے والے بدترین ممالک میں شامل ،فریڈم ہائوس نے رپورٹ جاری کردی