عمران خان نے ملک میں کرکٹ کا کیا حشر کیا ہوا ہے،جاوید میانداد

Spread the love

کراچی : پاکستان کے لیجنڈ بیٹسمین اور سابق کپتان جاوید میانداد نے موجودہ کرکٹ کی صورتحال کے حوالے سے وزیراعظم پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعظم عمران خان کو ہی دیکھ لیں انہوں نے ملک میں کرکٹ کا کیا حشر کیا ہوا ہے۔خصوصی گفتگوکرتے ہوئے جاویدمیاں دادنے کہا کہ ملک میں وزیراعظم کی ہدایت پر ڈپارٹمنٹنل کرکٹ بند کرنے سے ہماری کرکٹ کو بہت زیادہ نقصان ہورہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:   پہلا ٹیسٹ؛ پاکستان پہلی اننگز میں 240 رنز پر ڈھیر

انہوں نے آسٹریلیا میں شکست پر بات کرتے ہوئے کہا کہ آسٹریلیا میں قومی کرکٹ ٹیم کی شکست کا ذمہ دار کپتان اظہر علی کو ٹھہرانا درست نہیں ہے، انہوں نے کہا کہ اگر پوری ٹیم ہی صرف 70 اسکور کرکے آؤٹ ہوجائے تو اِس میں کپتان کیا کر سکتا ہے

یہ بھی پڑھیں:   مصباح نے فواد کو کراچی ٹیسٹ میں بھی موقع نہ دینے کا اشارہ دے دیا

جاوید میاندادنے کہاکہ سرفراز احمد بہترین وکٹ کیپر ہیں اور ان کی ٹیم میں واقعی جگہ بنتی ہے، سرفراز کو قومی کرکٹ ٹیم سے نکال کر ان کے ساتھ زیادتی کی گئی ہے۔جاوید میانداد نے اپنی گفتگو کے آخر میں مصباح الحق کے عہدے پر بات کی اور کہا کہ مصباح الحق کو ایک ساتھ تین عہدے دینا ان کی سمجھ سے باہر ہے۔

یہ بھی پڑھیں:   بابر اعظم کی سنچری رائیگاں، آسٹریلیا نے پاکستان کو پہلا ٹیسٹ ہرا دیا